• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس،کاروباری سرگرمیوں میں ملا جلا رجحان

ٹوکیو (اے پی پی) ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ایشیائی ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس آف ایشیا پیسیفک ایکس جاپان میں 0.2 اضافہ ہوا ۔ٹوکیو اسٹاک کا مرکزی نکئی225 انڈیکس 0.53 فیصدڈاؤن کے ساتھ 19,335.20 پر بند ہوا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس0.49فیصد اپ کے ساتھ24,112.44 پر بند ہوا۔ شنگھائی کمپوزٹ 0.33 فیصد اضافے کے ساتھ 3,223.71 اور شنزن کمپوزٹ 0.41 فیصد اپ کے ساتھ 1954.99 کی سطح پر بند ہوئے۔کراچی اسٹاک 100 انڈیکس میں 0.02 فیصد اضافے کے ساتھ 49,226.05 پر پہنچا اور سیؤل کا کوسپی انڈیکس 0.18 فیصد ڈاؤن کے ساتھ 2,080.19 پر بند ہوا۔انڈونیشیا اور ملائشیا کی اسٹاک ایکس چینجز میں مندی چھائی رہی۔
تازہ ترین