• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی فوریکس مارکیٹس،امریکی ڈالرمستحکم خام تیل کے نرخ میں کمی

ٹوکیو (اے پی پی) ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں امریکی ڈالر کو جمعرات کو جاپانی ین کے مقابلے استحکام رہا،خام تیل کے نرخ میں کمی واقع ہوئی۔ڈالر انڈیکس ڈی ایکس وائے 101.76سے پھسل کر 100.92 پر رہا۔ایشیائی کرنسی ٹریڈ میں جمعرات کو آسڑیلوی ڈالر فاتح رہا،آسڑیلوی ڈالر کی شرح تبادلہ 0.7710 ڈالر رہی اور اس کی قدر میں یورو،سوئس فرانک اور ین کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔کموڈیٹی مارکیٹ میں خام تیل کی نرخ کم رہے،یو ایس لائٹ کروڈ 53.07 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ کروڈ کی سپلائی 55.74 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔
تازہ ترین