• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا نے سدھارتھ ملہوترا کی شادی کی پیشکش قبول کرلی

ا ممبئی(ایجنسیاں)بھارت میں کروڑوں نوجوان سابق حسینہ عالم اور خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا کو پرپوز کرنے اوران کے ساتھ شادی کرنے کے خواہشمند ہیں،لیکن یہ کارنامہ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے انجام دے دیا۔ سدھارتھ نے ایک خوبصورت سی شام میں گھٹنوں پر جھک کر پریانکا سے پوچھا کیا وہ ان سے شادی کریں گی اور پریانکا نے شرماتے ہوئے ’ہاں‘ کہہ دیا۔لیکن ٹہرئیے یہ سب کچھ حقیقت نہیں بلکہ یہ ایک تشہیری ویڈیو تھی،ہندوستان ٹائمز کے مطابق پریانکا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں سدھارتھ انہیں انگوٹھی دے کر پرپوز کرتے نظر آرہے ہیں ،لیکن یہ صرف ہیروں کی کمپنی کا اشتہار تھا جس میں سدھارتھ اور پریانکا ماڈلنگ کرتے نظر آئے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سدھارتھ ایک اوپن ریسٹورنٹ میں پوری تیاری کے ساتھ پریانکا کا انتظار کررہے ہیں جبکہ پریانکا ان کے اس سرپرائز سے بالکل بے خبر اپنی باتوں میں مگن ہوتی ہیں ایسے میں سدھارتھ گھٹنوں پر جھک کر پریانکا سے شادی کے لیے پوچھتے ہیں جس پر پریانکا’یس’کہہ دیتی ہیں۔
تازہ ترین