• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوتھا یش چوپڑا میموریل ایوارڈ شاہ رخ کے نام

ممبئی(ایجنسیاں)کسی بھی فنکار کو سراہنے کے لیے اسے ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے اور کچھ فنکار ایسے ہوتے ہیں کہ ایسے اعزازات ان کا مقدر بن جاتے ہیں۔ایسا ہی ہوا ہے کنگ خان کے ساتھ۔شاہ رخ کو یش چوپڑا ایوارڈ کے لیے چوتھی دفعہ منتخب کیا گیا ہے۔ شاہ رخ کو یہ ایوارڈ ریکھا اور بھارتی انتہا پسند تنظیم مہارشٹرا کے گورنر سی ودیاساگر دیں گے۔ شاہ رخ کو یہ ایوارڈ چوپڑا فلموں کی بڑی ہٹس میں جیسے ویر زارا،جب تک ہے جاں اور دل تو پاگل ہے وغیرہ میں کام کرنے پر دیا جائے گا۔اس کے علاوہ یش چوپڑا میموریل ایوارڈ مختلف کیٹگریز یعنی پروڈکشن،ہدایت کاری،میوزک اور اداکاری کے لیے بھی دیا جائے گا۔آج کل وہ امتیاز علی کی نئی فلم "دی رنگ " کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کام کرنے میں مجھے ہمیشہ خوشی ہو تی ہے لیکن جب میں وائی بھاوی ٹیم اور امتیاز اور ان کے ساتھ کام کرنے والے لڑکے لڑکیوں کے ساتھ کام کر تاہوں تومجھے زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے ۔
تازہ ترین