• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’فِسٹ فائٹ‘کافلاڈیلفیامیں پریمیئر،آج سے نمائش جاری

فلاڈلفیا(مانیٹرنگ ڈیسک) نامور ہولی وڈ اداکار آئس کیوب کی کامیڈی سے بھرپور ایکشن فلم’فِسٹ فائٹ‘کا امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا ۔پریمیئر میں ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے توتقریب کو چار چاند لگ گئے۔ فلم کی مرکزی کاسٹ نے مداحوں کو آٹو گراف دئیے اور خوب تصاویر بنوائیں۔رِچی کین کی ہدایت کار ی میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک اسکول میں پڑھانے والے دو ایسے ٹیچرز کے گِرد گھوم رہی ہے جو معمولی جھگڑے پر ایک دوسرے کو باقاعدہ فائٹ کا چیلنج کر دیتے ہیں تاہم ڈرپوک ٹیچر اس چیلنج سے خوفزدہ ہو کر فائٹ سیکھنے کی ٹھان لیتا ہے جس میں اُسے نہایت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شان لیوی اور میکس گرین فیلڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں آئس کیوب کے علاوہ چارلی ڈے ، ٹریسی مورگن ، جیلیان بیل ، کرسٹینا ہینڈرک اور کومائیل نینجی شامل ہیں۔نیو لائن سنیما کی تیار کردہ طنز و مزاح سے بھرپور یہ ایکشن ڈرامہ فلم کل 17فروری کو وارنر بروس پکچرز کے تحت سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
تازہ ترین