• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

89ویں آسکرز ایوارڈ:مورتیوں کی تزئین و آرائش آخری مراحل میں

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ کے سب سے بڑے اور معتبر ترین ایوارڈآسکرزکی89ویں تقریب میں بس کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں اسی سلسلے میں تیاریاں بھی زور و شو سے جاری ہیں۔ایک طرف جہاں تقریب کے شرکاء اور اداکار اپنے اسٹائل کو سب سے منفرد دکھانے کی کو شش میں مصروف ہیں تو وہیں مورتیوں کی تزئین آرائش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔کہیں کسی اداکارہ کو جیولری کی فکر کھائی جا رہی ہے تو کوئی اپنے ڈریس کی تیاری میں خوب جوش وخروش دکھا رہا ہے لیکن جناب یہ تو رہی آسکر تقریب میں شرکت کی بات تاہم ان مورتیوں کی تیاری بھی کوئی آسان کام نہیں ۔ اس ایوارڈ شو میں کل60اسٹیچیوز مختلف کیٹیگریز جیتنے والوں میں دئیے جائینگے جس کی تیاری بھی اب آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔ماہر کاریگر ان مورتیوں کو دن رات محنت کے بعدمکمل کرتے دکھائی دے رہے ہیں جن میں معمولی سے معمولی باریکی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا رہا۔معتبرترین تسلیم کئے جانیوالے ایوارڈز کی یہ مورتی کس کس کے حصے میں آئیگی اس کا حتمی فیصلہ تو تقریب کے دن ہی ہو گا جس کا مزید دس دن اور انتظار کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ اکیڈمی ایوارڈزکی یہ رنگا رنگ پر وقار تقریب26فروری کو کیلیفورنیا ڈولبی تھیٹرمیں منعقد کی جائے گی جس میں دنیا بھر سے فلمی ستارے پوری سج دھج کے ساتھ شرکت کیلئے پہنچیں گے۔
تازہ ترین