• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر کی بولی وڈ اسٹارز کیخلاف انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہوگئی

ممبئی (جنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صبا قمر فلم ’ہندی میڈیم‘ سے بولی وڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے جارہی ہیں،فلم میں ان کے مقابل عرفان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔بہرکیف اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ریتک روشن، عمران ہاشمی،رنبیر کپور اور دبنگ اسٹار سلمان خان سمیت بولی وڈ اسٹارز کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتی نظر آرہی ہیں۔2016کی یہ ویڈیو پاکستانی ٹاک شو میں صباقمر کے انٹرویو کا حصہ لگتی ہے۔جس میں صبا سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں بولی وڈ فلم کی پیشکش کی جائے تو وہ بولی وڈ اسٹارز کو کیسے انکار کریں گی۔جب اداکارہ کوسلمان خان کا انتخاب دیا گیا تو ان کے جواب نے سب کو حیران کردیا جب اداکارہ نے دبنگ اسٹار کو غیر مہذب قرار دے دیا۔ریتک روشن کے بارے میں صبا قمر نے کہا کہ دو بچوں کا باپ نہیں چاہئے مجھے۔جبکہ رتیش دیش مکھ کے بارے میں اداکارہ نے کہا کہ میں پاکستان میں بہت اچھا کام کررہی ہوں،میں اے کلاس اداکارہ ہوں،اس لئے بولی وڈ میں بھی اے کلاس اداکار کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی۔جب اسکرین پر عمران ہاشمی کی تصویر آئی تو اداکارہ نے کہا کہ مجھے منہ کا کینسر نہیں کروانا۔تاہم انڈین ایکسپریس اس ویڈیو کے ذرائع کی تصدیق نہیں کرسکا۔حال ہی میں ماہرہ خان کی بھی ایک ایسی ہی ویڈیو ان کی بولی وڈ ڈیبیو فلم رئیس کی ریلیز سے پہلے وائرل ہوئی تھی،جس میں ماہرہ خان کہہ رہی تھیں کہ ہمیں بھارتیوں سے متاثر نہیں ہونا چاہئے،ہم بولی وڈ نہیں ہیں۔بعدازاں اداکارہ نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بولی وڈ کی مداح ہیں،میرے خیال میں یہ بالکل غیر ضروری تھا کیونکہ سچائی یہ ہے کہ میں بچپن سے ہی بولی وڈ کی مداح ہوں،مجھے یاد ہے کہ ہر جمعرات کی شب ویڈیو کیسٹ پر بولی وڈ فلمیں دیکھا کرتی تھی اور اس کیلئے پورا ہفتہ میں جمعرات کا انتظار کیا کرتی تھی۔پاکستان میں کامیاب کیریئر کے بعد صبا قمر کو زندگی چینل پر پاکستانی ڈرامہ سیریل داستان جو وقت نے کیا کیا حسین ستم کے نام سے نشر ہوا تھا،سے بھارت میں شہرت ملی،ڈرامہ میں ان کے ساتھ فواد خان اور صنم بلوچ نے بھی کام کیا تھا۔ہاں یا نہیں یہ ویڈیو صبا قمر کی بولی وڈ ڈیبیو فلم کیلئے مسائل پیدا کرسکتی ہے، دیکھتے ہیں، ہندی میڈیم 12 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین