• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر، ادیب اور کالم نگار شبنم رومانی کی آٹھویں برسی آج منائی جائیگی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)17فروری کو اردو زبان کے کے ممتاز شاعر، ادیب اور کالم نگار شبنم رومانی کی آٹھویں برسی منائی جارہی ہے۔شبنم رومانی کا اصل نام مرزا عظیم بیگ چغتائی تھا اور وہ 30 دسمبر 1928ء کو شاہ جہاں پور میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے کراچی میں سکونت اختیار کی۔ان کے شعری مجموعے مثنوی سیر کراچی، جزیرہ، حرف نسبت، تہمت اور دوسرا ہمالا کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے تھے۔ وہ ایک طویل عرصے تک ہائیڈ پارک کے نام سے ادبی کالم تحریر کرتے رہے تھے، ان کے کالموں کا مجموعہ اسی نام سے اشاعت پذیر بھی ہوا تھا۔شبنم رومانی نے 1989ء میں ادبی جریدہ اقدار جاری کیا تھا۔شبنم رومانی 17 فروری 2009ء کوکراچی میں وفات پاگئے اور عزیز آباد کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔
تازہ ترین