• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ کے فلمی دنیا میں48سال ،پہلی فلم کے سیٹ کی تصاویر کی ٹویٹ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو فلمی دنیا میں آئے 48سال مکمل ہوگئے ہیں۔ جی ہاں، لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اس موقع پر اپنی پہلی فلم کے سیٹ کی تصاویرکے ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ 15 فروری 1969کو بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والے بگ بی نے اپنے فلمی کرئیر کا آغاز فلم’سات ہندوستانی‘سے کیا اور اب تک سو سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ بگ بی نے اس طویل عرصے میں بولی وڈ کی لاتعداد بلاک بسٹر فلمیں دیکر نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے مداحوں کے دل جیت لئے اور اپنی بہترین اداکاری کی بنا پرپدما شری، پدما بھوشن ، فلم فیئرسمیت کئی ملکی و غیر ملکی اعزازات اپنے نام کئے۔واضح رہے بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن عنقریب مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ وجے کرشنا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘میں نظر آئیں گے ۔
تازہ ترین