• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کا 3 روزہ سوگ کا اعلان،متحدہ یکجہتی جلسہ منسوخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے ترجمان نے سیہون شریف میں ہونے والے دھماکے اور اس کے نتیجے میں متعدد شہادتوں کے نتیجے میں ایم کیو ایم (پاکستان) کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور 17فروری جمعہ کو پکا قلعہ حیدرآباد میں ہونے والا متحدہ یکجہتی جلسہ منسوخ کرتے ہوئے تین دن تک ایم کیو ایم (پاکستان) کی تمام سرگرمیاں معطل کردی گئیں ہیں، ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم (پاکستان) کے تمام دفاتر میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے اور دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم (پاکستان) سیہون شریف میں ہونے والے اندوہناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہے۔ 
تازہ ترین