• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیسک الائونس نہ دینے کیخلاف سر کار ی وکلا کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت میں سرکاری وکلاء کی جانب سے بیسک الائونس نہ دینے کیخلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ سرکاری وکلاء کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ہم عدالتوں کا بائیکاٹ کرینگے۔ مقامی عدالتوں میں ڈسٹرکٹ سائوتھ کے سرکاری وکلاء کی جانب سے بیسک الائونس نہ ملنے کے باعث دوسرے روز بھی احتجاج کیا گیا ۔سرکاری وکلاء کا کہنا تھا کہ2007سے ہمیں بیسک الائونس نہیں دیا جا رہا۔اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے توعدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائیگا۔
تازہ ترین