• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر جیل میں قیدیوں کی ہلاکت،سپریم کورٹ آج سماعت کرے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ملیر جیل میں سات قیدیوں کی ہلاکت کےمعاملے میں متعلقہ حکام کی رپورٹس سپریم کورٹ بھجوادیں،سیکرٹری صحت سندھ، جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر نے رپورٹس جمع کرادیں ،عدالت نے متعلقہ حکام کی رپورٹس سپریم کورٹ بھجوا دیں،سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ معاملے کی جمعہ کو سماعت کرے گا،جیل میں قیدیوں کو ناقص ادویات کی فراہمی اور سات قیدیوں کی ہلاکت پر جسٹس احمد علی شیخ نے نوٹس لیا تھا،جیل میں قیدیوں کو ناقص اور غیر معیار ادویات فراہم کرنے کا انکشاف بھی ہواتھا، علاوہ ازیں قواعد و ضوابط اور نظم و ضبط کی خلاف ورز ی پر سندھ ہائیکورٹ نےجوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی اصغرعلی مہرکومعطل کر دیا،رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے معطلی کا حکم نامہ جاری کردیا۔
تازہ ترین