• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیعہ علماء کونسل سندھ کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیہون میں حضرت لال شہباز قلندرؒ کی درگاہ پر ہونے والے دھماکے کی مذمت میں شیعہ علماء کو نسل سندھ نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ کونسل کا اجلاس صوبائی دفتر میں ہواجس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا کہ ملک اس وقت شدید بحران کا شکار ہے دہشت گرد ٹولہ مذہب کہ نام پر بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے میں مصروف ہیں ملک بھر میں دہشت گردوں نے ایک ساتھ دہشت گردی کی کئی کارروائیاں کر کے ہماری فورسز اور قوم کے مورال کو توڑنا چاہتے ہیں حکومت کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات  یقینی بنائے حکومت اورر سیاستی ادارے دہشت گردوں سے کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتیں۔
تازہ ترین