• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایئر رپورٹ رن وے  اسکوپی پر تعینات اے ایس ایف کا اہلکاراتفاقی گولی چلنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا، اطلاع ملتے ہی اے ایس ایف کے اہلکار اور پولیس نے ؒ لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچایا جہاں اسکی شناخت 32 سالہ غلام دستگیر ولد محمد سعید کے نام سے ہوئی متوفی شادی شدہ اور آبائی تعلق رحیم یار خان سے تھا جبکہ کراچی میں اس کی رہائش اے ایس ایف کیمپ میں تھی   پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش اے ایس ایف حکام کے حوالے کردی ہے۔
تازہ ترین