• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کام ناقص منصوبہ بندی کے باعث عذاب بن گئے،جمعیت اہلحدیث

کراچی (پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری و دیگر رہنمائوں مولانا ابراہیم طارق ، سید عامر نجیب ، محمد اشرف قریشی ، مولانا افضل سردار ، قاری خلیل الرحمٰن جاوید نے کہا ہے کہ ترقیاتی کام ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے شہریوں کے لئے عذاب بن گئے ، بدترین ٹریفک جام ، آلودگی اور اسٹریٹ کرائم کے مسائل سنگین صورت اختیار کر چکے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ہنگامی اقدامات کے ذریعے عوام کی مشکلات آسان کرے ۔ رہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ترقیاتی کاموں کے ٹھیکیدار شہریوں کی مشکلات کا احساس نہیں کر رہے جن ٹھیکوں سے کروڑوں کما رہے ہیں عوام کی سہولت کے لئے چند لاکھ خرچ کرنے میں بھی بخل سے کام لے رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ لگتا یہ ہے کہ ٹھیکیداروں نے کسی ترکیب سےحکومت اور سرکاری افسران کے منہ بند کئے ہوئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ٹھیکیداروں کو کام کی وقت پر تکمیل کا پابند بنائے۔
تازہ ترین