• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کا مقابلہ دنیا کی کسی بھی لیگ سے کیا جاسکتا ہے،سیم بلنگز

شارجہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی نمائندگی کرنے والے انگلینڈ کے اوپنر سیم بلنگز کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا مقابلہ دنیا کی کسی بھی لیگ سے کیا جاسکتا ہے۔اس بڑے ٹورنامنٹ میں مختلف قومیتوں کے بڑے بڑے اسٹارز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرکے مزہ آرہا ہے۔ یہ منفرد تجربہ ہے جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ اسٹار کھلاڑی کچھ نہ کچھ بتاتے رہتے ہیں۔ کوئٹہ کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی پرانی رقابت ہے۔ ہمارے ڈریسنگ روم میں آسٹریلوی شین واٹس اور بریڈ ہیڈن بھی ہیں ۔ان کے ساتھ وقت گذارنے اور سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ وسیم اکرم جیسا عظیم بولر بھی ہماری ٹیم کا حصہ ہیں ۔ وہ مجھے نیٹ پر بولنگ کراتے ہیں۔ اب بھی ان کی بولنگ کو کھیلنا آسان نہیں ہے۔ وسیم اکرم بھی سمجھاتے رہتے ہیں۔ میں نے آئی پی ایل اور بگ بیش میں شرکت کی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا موازنہ دنیا کی کسی بھی بڑی لیگ سے کر سکتے ہیں ۔اس ٹورنامنٹ میں دنیا کے تمام بڑے اسٹار کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ان کے ساتھ کھیلنے اور سیکھنے کا منفرد تجربہ ہے۔ سیم بلنگز نے کہا کہ کوئٹہ کی ٹیم کے خلاف شین واٹسن کے چھکے نے جان پیدا کردی۔ حالانکہ یہاں بائونڈری چھوٹی ہیں لیکن شین واٹسن نے گیند کو اسٹیڈیم کی چھت پر پھینک دیا۔
تازہ ترین