• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی آئے یا نہیں سپر لیگ فائنل لاہورمیں ہوگا، پی سی بی کا عزم

شارجہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان سپرلیگ کا نیا ڈرافٹ 22فروری کو دبئی میں ہوگا۔ قبل ازیں ڈرافٹ کے لئے 25 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔گروپ میچ میں کسی بھی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے نئے ڈرافٹ میں کسی اور ٹیم کی نمائندگی کرسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی جائیں یا نہیں ، فائنل لاہور میں ہوگا۔ کھلاڑیوں کو اضافی معاوضے کے علاوہ مکمل انشورنس کور دیا جائے گا۔ پی ایس ایل چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ فائنل میں غیر ملکیوں کو لاہور لے جانے کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔ فرنچائز مالکان کو ٹاسک دیا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو قائل کریں۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ لیگ کے فائنل کے لیے نیا ڈرافٹ 22 فروری کو ہوگا جس میں یہ فیصلہ ہوگا کہ غیرملکی کھلاڑیوں میں سے کون لاہور جانے کے لیے تیار ہے۔نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ غیرملکی کرکٹر لاہور جائیں یا نہیں، فائنل ہر صورت میں لاہور میں ہی ہو گا۔نجم سیٹھی نے جمعرات کو بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے نئی ڈرافٹنگ 22 فروری کو ہوگی۔ پانچوں فرنچائزز اور غیرملکی کھلاڑیوں کے سامنے فارمولا رکھیں گے کہ وہ ہمیں بتائیں کہ لاہور جانے کے لیے کون کون تیار ہے اور کون نہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور ہی میں ہو اور اس میں غیرملکی کھلاڑی حصہ لیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی لاہور جانے کے لیے تیار نہیں ان کی جگہ نئے غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا جن سے وہ رابطے میں ہیں۔ 
تازہ ترین