• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ: فخر کی ففٹی،قلندر نے کراچی کو 180کا ہدف دیا

کراچی ( نیوز ڈیسک) پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے خلاف لاہور قلندرز نے سات وکٹ پر 179 رنز بنائے۔ ٹاس ہارنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم ابتدا میں ہی کپتان میک کولم کی وکٹ سے محروم ہو گئی ۔ فخر زمان اور جیس رائے نے 45 رنز جوڑ کر اسکور کو 57 تک پہنچا دیا۔ جیسن کو سہیل خان نے بولڈ کیا، فخر اور عمر اکمل نے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی۔ عمر اکمل کو ایک چانس ملا لیکن وہ پھر 25 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ البتہ فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔وہ گیند کو گرائونڈ سے باہر پہنچانے کی کوشش میں خود ہی باہر ہوگئے۔ اختتامی اوور میں کراچی کے بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے قلندرز کو 200 کے ہندسے تک پہنچنے سے روک دیا۔مقررہ اوررز میں لاہور قلندرز نے آٹھ وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنائے، محمد رضوان نے 29، گرانٹ ایلیٹ نے 17 اور سنیل نارائن نے 13 رنز بنائے۔ محمد عامر، اسامہ میر اور سہیل خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
تازہ ترین