• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اولمپکس مشعل پاکستان لانے کی کوشش کرینگے،جاپانی سفارتکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں جاپان کے قونصل جنرل توسیکازواسومورا نے کہا ہے کہ 2020 ٹوکیو اولمپکس کی مشعل پاکستان لانے کے لئے اپنی حکومت سے رابطہ کریں گے۔ وہ اپنی قیام گاہ پر جاپانی کراٹے ماسٹر کاتمو توشی شینا اور پاکستانی کراٹے کاز کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امن او امان کی صورت حال میں بہتری آ ئی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی کھیلوں کی فیڈریشن خصوصاً ہاکی، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، مارشل آرٹس اور رگبی کے کھلاڑیوں کو پاکستان آکر کر کھیلے پر رضامند کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔  کوشش ہوگی کہ کراچی میں پاکستان کےجاپان ہاکی میچز کھیلے جائیں۔ کھیل کے شعبے میں پاکستان اور جاپان کے درمیان وفود کا تبادلہ ہونا چاہئے ، جاپان پاکستان میں کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لئے مکمل تعاون کرے گا۔ دریں اثناء جاپانی قونصل خانے کے تحت کراچی میں جاری کراٹے کیمپ جمعرات کو ختم ہوگیا جس کے بعد جاپانی قونصل جنرل نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں ۔
تازہ ترین