• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریزیڈنٹ کپ، اورنگی مسلم، کامریڈ ،شاہی باغ اورلاروش کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کےسی سی اے پریزیڈنٹ کپ میں اورنگی مسلم، کامریڈ اسپورٹس، شاہی باغ کلب اور تیموریہ اسپورٹس کی  ٹیموں نے فتح حاصل کرلی پہلے میچ میں شہریار اسپورٹس 96 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ اورنگی مسلم کرکٹ کلب کی ٹیم نے 1وکٹ کے نقصان پر98 رنز کا ہدف مکمل کر لیا۔ محمد عاطف 56 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ کامریڈ اسپورٹس نے پاک اسٹوڈنٹس کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاک اسٹوڈنٹس کرکٹ کلب کے 205 رنز کے جواب میں کامریڈ اسپورٹس کی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا کر جیت کو یقینی بنا لیا  ۔ علی اکبر نے 47 اور محمد اسد نے ناٹ آئوٹ 44 رنز بنائے۔جبکہ عاقب حسین نے 2وکٹیں حاصل کیں۔تیسرے میچ میں شاہی باغ کرکٹ کلب نے تیموریہ اسپورٹس کو94 رنز سے ہرا دیا۔ شاہی باغ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےحریف ٹیم کو  179 رنز کا ہدف دیا ۔ مگر تیموریہ اسپورٹس کی پوری ٹیم 94رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دانیال خان نے 4 اور سعد بن یوسف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ چوتھے میچ میں لاروش کرکٹ کلب نے نیو کراچی جمخانہ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ نیو کراچی جمخانہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے171رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ حیدر علی نے 48 اور وجاہت کمال نے 38رنز بنائے۔ جواب میں لاروش کرکٹ کلب نے4 وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنالئے۔ فواد عباس نے 62 اور سید آریان نے 54رنز بنائے۔ 
تازہ ترین