کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن انٹر اسکولز گیمز غربی کی تقریب تقسیم انعامات اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر ہوئی جس کی مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی اہلیہ اسما علی شاہ تھیں۔ تقریب سے ایس او اے کے سکریٹری احمد علی راجپوت، نائب صدر سید محفوظ الحق نے بھی خطاب کیا، بعد میں اسما علی شاہ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔