• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے سی سی اے انٹر ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ایف بی آر اور ماہ روز گروپ کے مابین ٹی ایم سی گرائونڈ، ایف بی ایریا پر کھیلا گیا۔ افتتاح صدر کے سی سی اےپروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے کیا۔بعدازاں ماہ روز گروپ نے ایف بی آر کو ایک وکٹ سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کے محمد علی اور اسمعیل پٹیل نے 51، 51 رنز اسکور کئے۔ محمد طحہ نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں ماہ روز گروپ نے مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں پر پورا کر لیا۔
تازہ ترین