• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طبی درس گاہوں میں تقریری مقابلے خوش آئند ہیں ، ضیاءمحی الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف دانشور، مصنف اور براڈ کاسٹرضیاءمحی الدین نے کہا ہے کہ طبی درس گاہوں میں تقریری مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے ۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہاں تقریر ونظم پڑھنے کا اس قد ر شوق ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس کور کمیٹی کے تحت یونیورسٹی میںمنعقدہ آل کراچی اردو تقریری مقابلے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع،ڈینٹل کالج کے ڈین کیفی اقبال، پرنسپل سندھ میڈیکل کالج ڈاکٹر سرور، اسٹوڈنٹس کور کمیٹی کی چیئر پرسن ڈاکٹر غزالہ عثمان ودیگر بھی موجود تھے ۔ ضیاء محی الدین نے کہا کہ ایسے دور میں جب اردو بولتےہوئے انگریزی کے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں ایسے میں طبی درسگاہ میں تقریری مقابلہ ہونا اور معیاری زبان استعمال ہونا قابل تحسین ہے ۔ طلبا الفاظ کی حرمت کا خیال رکھیں جب آپ کو ان کی قدر وقیمت کا احساس ہو جاتا ہے تو پھر آپ ایک جوہری کی طرح نگینوں کو جوڑنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔
تازہ ترین