• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادربخش رند سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کے چیئرمین مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت نے ریجنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز حیدرآباد قادربخش رند کو ایک بار پھر ذاکر شاہ کی جگہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کا چیئرمین مقرر کردیا ہےجس کا نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری رضوان میمن نے جاری کردیا ہے ایک سال میں یہ تیسری مرتبہ ہوا ہے جب قادر بخش رند زاکر شاہ کی جگہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیرمین مقرر ہوئے ہیں قادر بخش رند 15سال تک بورڈ کے سیکرٹری کی ذمہ داریاں بھی ادا کرچکے ہیں ان کے ریجنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز حیدرآباد سے ہٹنے کے بعد یہ اسامی خالی ہوگئی ہے۔
تازہ ترین