• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسٹل یونیورسٹی میں طالب علم نے حادثاتی طور پر بم تیار کرلیا، عمارت خالی کرالی گئی

لندن( نیوز ڈیسک) برسٹل یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے حادثاتی طورپر بم تیار کرلیا ،جس کی اطلاع ملتے ہی یونیورسٹی کو خالی کرالیاگیا، معلوم ہواہے کہ طالب علم کا تیار کردہ دھماکہ خیز مادہ پیرس میں دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کئے گئےبم کے مساوی طاقت کاتھا، تفتیش سے پتہ چلا کہ طالب علم سے معمول کے مطابق طریقہ کار کے تحت کام کرتے ہوئے نادانستگی میں ٹریاسیٹون تری پیرو آکسائیڈ (ٹی ٹی اے پی)تیار ہوگیا،اس مہینے کے اوائل میں رونما ہونے والے اس واقعے کاپتہ چلتے ہی یونیورسٹی کے کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کامحاصرہ کرلیا گیا۔تاہم اس سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور اسے بحفاظت ناکارہ بنادیاگیا۔ دہشت گردوں نے پیرس میں دھماکے کیلئے جو بم تیار کیاتھا اس میں بھی ٹی اے ٹی پی شامل تھا اور اس کے بعد برسلز میں حملے میں بھی ٹی اے ٹی پی ہی استعمال کیاگیاتھا۔برسٹل یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ہم نے اس طرح کے اچانک حادثاتی واقعات سے نمٹنے کے مکمل انتظامات کررکھے ہیں۔جیسے ہی ٹی اے ٹی پی کی نشاندہی ہوئی طالب علم نے لیبارٹری کی حفاظت کے ذمہ داروں کو اس سے آگاہ کیا اس کے فوری بعد احتیاطی اقدامات شروع کردئے گئے جس میں کیمسٹری کی عمارت کے علاوہ ارد گرد کی عمارتیں بھی خالی کرالی گئیں اور ایمرجنسی سروسز نے اس کوبحفاظت ناکارہ بنا دیا۔
تازہ ترین