• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹوں اور شراب کے مقابلے میں گھر سے باہر کھانوں پر خرچ بڑھ گیا

لندن (پی اے) برطانوی گھرانے زیادہ صاف زندگی کے حامل ہورہے ہیں اور سگریٹوں اور شراب پر کم اور گھر سے باہر ریستورانوں میں کھانوں پر زیادہ رقم خرچ کررہے ہیں۔ تاہم نیشنل سٹیٹیٹکٹس کے آفس کے فیملی سپینڈنگ سروے کے مطابق مجموعی طور پر اخراجات میں بہت تھوڑی تبدیلی آئی ہے مارچ2016کے خاتمے کے سال گھرانوں نے ایک ہفتے میں اوسطاً528اعشاریہ90پونڈ خرچ کیے، اتنی ہی رقم پچھلے سال خرچ کی گئی تھی، او این ایس نے کہا ہے کہ صارف کے اعتماد میں اضافہ2015-16میں رک گیا تھا۔ اعداد و شمار سے ثابت ہوتا ہے کہ اس دوران شراب اور سگریٹوں پر اخراجات کم ہوکر11اعشاریہ40پونڈ فی ہفتہ رہ گئے۔ 2000کے آغاز پر ان اشیا پر خرچ تقریباً20پونڈ فی ہفتہ تھا، اعداد و شمار علاقائی فرق کے حامل ہیں، سکاٹ لینڈ کے گھرانوں نے برطانیہ میں7اعشاریہ80کے مقابلے میں ہر ہفتے8اعشاریہ 90پونڈ خرچ کیے، سکاٹس دوسرے برطانویوں کے مقابلے میں زیادہ شراب اور سپرٹ استعمال کرتے ہیں، سگریٹوں پر اخراجات کا فرق اور بھی زیادہ ہے۔ انگلینڈ کے خاندانوں نے سگریٹوں پر فی ہفتہ2اعشاریہ90، خرچ کئے جب کہ ویلز میں خرچ3پونڈ، سکاٹ لینڈ میں4اعشاریہ90اور شمالی آئر لینڈ میں6اعشاریہ60پونڈ رہا اعداد و شمار کے مطابق گھرانوں نے مواصلات پر بھی زیادہ خرچ برقرار رکھا۔ فون اور پوسٹل سروسز پر ہر ہفتے اوسطاً16پونڈ خرچ کیے گئے۔ مجموعی طور پر برطانیہ میں95فیصد خاندانوں کے پاس موبائل فون ہے اور یہی تناسب سینٹرل ہیٹنگ کے لیے ہے۔
تازہ ترین