• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں،شوکت علی میرپور

کیتھلے (محمد رجاسب مغل)لاہور میں ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں بے گناہ لوگوں کی جانیں جانے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی جامع مسجد کی انتظامیہ اور مسلم ایسوسی ایشن نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مسلم ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی میرپور، سیکرٹری جنرل الحاج ظفر اقبال جماعتی، چوہدری محمد آصف، چوہدری طارق، علی اکبر چشتی، خطیب جامع مسجد علامہ خورشید عالم صابری، مولانا الطاف، حاجی طارق، حافظ غلام محی الدین، حافظ نسیم نقشبندی نے پاکستان میں پھر سے دہشتگردوں کی ملک میں امن وامان کو تباہ کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور نسل نہیں، یہی دہشت گرد اسلام کو سب سے زیادہ نقصان پہنچارہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈ احمدمبین اور ایس ایس پی گوندل سمیت 13افراد کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔ اور زخمیوں کے لئے جلدازجلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس سلسلے میں اتوار کو جامع مسجد میں ماہانہ گیارہویں شریف کے موقع پر مذمتی تقریب بھی ہوگی۔ 19فروری کو جامع مسجدمیں دیگر پروگراموں کے علاوہ مسجد ہذا سے حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے خوش قسمت طالب علم کی دستار فضیلت بھی ہوگی۔
تازہ ترین