• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسر عاقب فیاض کا یوتھ کامن ویلتھ گیمز میں نمائندگی کا خواب چکناچور

اولڈہم (نمائندگان جنگ) اولڈہم کے نوجوان باکسر عاقب فیاض کا یوتھ کامن ویلتھ گیمز میں برطانیہ کی نمائندگی کا دیرینہ خواب چوروں نے چکناچور کردیا۔ عاقب کا باکسنگ کارڈ اور دیگر باکسنگ کا سامان مانچسٹر میں ان کی گاڑی سے چوری ہوگیا تھا، جس کے بغیر ان کی ان مقابلوں میں شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ عاقب فیاض نے پچھلے ماہ نارتھ ویسٹ فائنلز جیت کر انگلینڈ باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی، لیکن اگر انہیں اپنا گمشدہ باکسنگ ریکارڈ کارڈ نہ ملا تو وہ یہ مقابلہ نہیں کھیل سکیں گے۔ عاقب اس مقابلے کو جیت کر بہامس میں منعقد ہونے والی یوتھ کامن ویلتھ گیمز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔ عاصم جوکہ عاقب کے بڑے بھائی ہیں اور ان کے ٹرینر بھی ہیں نے روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ہمیں سوشل میڈیا سے اور مقامی بزنس مین سے بہت اچھا ریسپانس ملا ہے اور ہم باکسنگ کا سامان اور باکسنگ کارڈ کے ان مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہم نے نئے کارڈ کے لیے انگلینڈ باکسنگ سے رابطہ کیا ہے جوکہ ففٹی ففٹی ہے، لیکن اگر ہمیں کارڈ مل گیا تو پھر ہمیں ڈاکٹر کی تلاش ہے، جن سے عاقب کا میڈیکل ہمیں جمعہ کے روز لازمی کروانا ہے اور اتنے مختصر وقت میں ان تمام مسائل کا حل مشکل ہے، لیکن امید ہے کہ یہ مسئلہ حل ہوجائے گا اورعاقب ان مقابلوں میں حصہ لے کرانہیں جیت کر انگلینڈ کی بہامس میں نمائندگی کرے گا۔
تازہ ترین