• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کل احتجاجی مظاہرہ ہوگا

فرینکفرٹ(سید اقبال حیدر)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا اہتمام 18فروی بروز ہفتہ کشمیر جنرل کونسل جرمنی کے اراکین کر رہے ہیں۔ اس احتجاجی مظاہرے کا آغاز فرینکفرٹ کے سنٹرل ریلوے سٹیشن کے سامنے’’ کایزر سٹریٹ‘‘ سے ہوگا آزادی کشمیر کے حق میں تقاریر کے بعد مظاہرین جلوس کے شکل میں انڈین قونصلیٹ تک جائیں گے۔ نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے جرمنی میں مقیم کشمیری رہنما خالد علی نے کہا کہ اب وہ دن دور نہیں جب مظلوم کشمیری عوام آزاد فضا میں سانس لیں گے۔ اس مظاہرے کے منتظمین میں شامل کشمیر جنرل کونسل کے محمد مشتاق،علی اکرم، حاجی امین اور شبیر اکرم نے مساجد، پاکستانی اور دیگر انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں سے مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین