• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے والے کو کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے، امجد مغل

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) برطانیہ کے معروف کشمیری رہنما جموں کشمیر حق خودارادیت یورپ اور ساتھ ساتھ گروپ کے سینئر وائس چیئرمین امجد حسین مغل نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں عالمی سطح پر جو کوششیں کررہی ہے ان سے انکار ممکن نہیں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فالکن آفس میں کشمیر انفارمیشن سینٹر میں سینئر صحافیوں اور ’’جنگ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے والے کسی قابل قبول شخصیت کو جو مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرے کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے، امجد حسن مغل نے کہا کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر ٹھوس کام کرے اور اس دیرینہ مسئلہ کو حل کرانے کے لیے عالمی سطح پر مزید متحرک ہو۔ امجد حسین نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو برطانیہ میں گرمجوشی سے اٹھانے کے لیے تمام سینیٹر اور نوجوان کشمیری قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
تازہ ترین