• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویٹ روز،آئس لینڈ،مارکس سپنسر برطانیہ کی صف اول کی سپر مارکیٹس قرار

لندن( نیوز ڈیسک) وچ کی جانب سے جاری کی گئی سروے رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاہے کہ برطانیہ میں سپر مارکیٹ کے خریداروں نے ویٹ روز، آئس لینڈ اور مارکس اور سپنسر کو سروس اور خریداروں کے اطمینان کے اعتبار سے برطانیہ کی صف اول کی سپر مارکیٹس قرار دیاہے، رپورٹ میں ٹیسکو ور اسڈا کو بالترتیب 8واں اور 9واںنمبر دیاگیا ہے، آئس لینڈکو کنزیومر گروپ نے بہترین آن لائن سٹور جبکہ اوکیڈو کو دوسرا اور ماریسن کو تیسرا نمبر دیا گیاہے۔مارکس او ر سپنسر نے جو صرف فوڈ چین ہے سہولت والے سٹور کی کٹیگری میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔وچ کے مطابق یہ سروے رپورٹ برطانیہ کے 7ہزار سے زیادہ خریداروںکی رائے کی بنیا د پر تیار کی گئی ہے۔خریداروں سے پوچھا گیاتھا کہ وہ اپنے گزشتہ 6ماہ کے شاپنگ کے تجربات کی بنیاد پراپنے دوستوں کو کس سٹور سے خریداری کامشورہ دیں گے اور کس سٹورکو کیا نمبر دیں گے۔
تازہ ترین