• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن چھائونی میں اہلکاروں سے تحقیر آمیز رویے کا انکشاف

برلن (نیوز ڈیسک)جرمنی کی ایک فوجی چھائونی میں تضحیک آمیز رسومات اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات کی نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں اور فلنڈورف کی چھائونی میں نئے بھرتی ہونے والوں کو زبردستی رقص کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ واقعے کے بارے میں معلوم ہونے پر سات فوجیوں کو فوری طور پر معطل کردیا گیاہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ فلنڈورف کی چھائونی میں نئے بھرتی ہونے والوں کو زبردستی رقص کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ جرمن وزیردفاع ارزولافان ڈئیرلائن نے ان واقعات پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین