• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک آف انگلینڈ کا5پونڈز والے پولیمر نوٹ گردش میں رکھنے کا فیصلہ

لندن (جنگ نیوز) بینک آف انگلینڈ نے کہا ہے کہ وہ5پونڈز مالیت والے پولیمر نوٹ گردش میں رکھے گا جب کہ10پونڈز والے نئے پولیمر نوٹ منصوبے کے مطابق جاری کرے گا۔ حالانکہ رضاکاروں کی جانب سے جانوروں کی چکنائی کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ یہ تصدیق کی جاچکی ہے کہ پولیمر کاغذ کی تیاری میں چکنائی کی ’’انتہائی کم مقدار‘‘ استعمال کی جاتی ہے، جوکہ5پونڈ کے نوٹ کے لیے میٹریل کی تیاری میں استعمال ہوئی۔ سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ اس نے انتہائی احتیاط سے متبادل آپشنز پر غور کیا جس میں10پونڈز کے نوٹ کے اجرا کی سکیم کا خاتمہ، دوبارہ پرنٹنگ اور معاملے کا التوا شامل ہے۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ متبادل پر اخراجات میں اضافہ کے علاوہ جعلی کرنسی کے خاتمے نئے اقدامات پر سمجھوتہ کرنا پڑتا۔ تمام معاملات کا جائزہ لینے کے بعد بینک اب اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ5پونڈز مالیت والے پولیمر نوٹ گردش میں رکھے جائیں اور10پونڈز کے نئے پولیمر نوٹ طے شدہ پروگرام کے تحت ستمبر میں جاری کردئیے جائیں گے۔
تازہ ترین