• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکنائی خواتین سے زیادہ مردوں کے لیے زیادہ نقصان دہ

لندن (نیوز ڈیسک) اس بات سے تو عام طور پر تمام لوگ اتفاق کرتے ہیں کہ زیادہ چکنائی کا استعمال آپ کی صحت کے لیے مضر ہے، لیکن چربی کتنی نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ اس کا انحصار اس پر ہے کہ آپ مرد ہیں یا خاتون۔ ڈاکٹر زوئی ولیمز کہتی ہیں کہ بہت زیادہ چکنائی کھانے سے آپ کا وزن بڑھ جاتا ہے جو دل کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ خاص طور پر اس وقت جب آپ مضر صحت چربی کھاتے ہیں۔ ایک تحقیق میں اس بات کا مطالعہ کیا گیا کہ جب مرد اور خواتین ایک ہفتے تک ساسیج، پیسٹری اور کیک جیسے کھانے بڑی مقدار میں کھاتے رہیں تو ان کا جسم خون میں شوگر کی مقدار کو کیسے کنٹرول میں رکھتا ہے۔ ڈاکٹر زوئی ولیمز نے اس تجربے کے لیے خود اپنا انتخاب کیا، جبکہ مردوں پر اس قسم کی خوراک کے اثرات دیکھنے کے لیے ان کے لیے ایک ساتھی ڈاکٹر نے اپنی خدمات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم دونوں نے یہ تجربہ شروع کیا تو ہمارے جسم میں چکنائی کا تناسب اور خون میں شکر کی مقدار ریکارڈ کی گئی۔ ہم دونوں کو گلوکوز مانیٹر دیے گئے، جو پورا ہفتہ ہمارے جسموں پر بندھے رہے اور خون میں شوگر کی مقدار کو ریکارڈ کرتے رہے۔ اس تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ خواتین پر چکنائی کے مضر اثرات مردوں کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں۔
تازہ ترین