• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ ہوا، یورو پول

برسلز (نیوز ڈیسک) یورپی پولیس یورو پول نے کہا ہے کہ یورپ میں دہشت گردی کے خطرات اپنی انتہائی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ یوروپول کے سربراہ راب ون رائٹ نے اس بات پر سخت تشویش ظاہر کی ہے کہ عراق اور شام میں شکست کے بعد دہشت گرد گروہ داعش نے یورپ میں دہشت گردانہ حملوں کی کوسشیں تیز کردی ہیں۔ ون رائٹ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد یورپ میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیے گئے ہیں اور سیکورٹی ادارے2016ء کے مقابلے میں دس گنا زیادہ معلومات یورو پول کو فراہم کررہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ2016ء کے دوران جرمنی کو دہشت گردی کے7حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے دوران22افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
تازہ ترین