• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہاج القرآن برطانیہ کے صدر19فروری کو آئرلینڈ کا تنظیمی دورہ کرینگے

آئرلینڈ (پ ر)تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل (برطانیہ) کے صدر منیجنگ ڈائریکٹر سیدعلی عباس بخاری 19فروری بروز اتوار کو آئرلینڈ کا دو روزہ تنظیمی وتحریکی دورہ کریں گے جس میں وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 66ویں یوم پیدائش کے سلسلہ میں منعقدہ سفیرامن سیمینار سے خصوصی خطاب کریں گے۔ اس سیمینار کا انعقاد تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل (آئرلینڈ)کے زیراہتمام کیا جائے گا۔ اس سیمینار میں تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے قائدین کے علاوہ پاکستانی سفارتخانہ کے سفیر ڈاکٹر سیدرضوان احمد خصوصی شرکت کریں گے۔ سیدعلی عباس بخاری اپنے اس دو روزہ دورے کے دوران منہاج القرآن(آئرلینڈ)کے مختلف اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
تازہ ترین