• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس بھی گزشتہ سال جتنے تارکین وطن کے یورپ پہنچنے کا امکان

روم (نیوز ڈیسک) یورپی بارڈر ایجنسی نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں برس بھی تارکین وطن کا یورپ کی جانب سفر جاری رہ سکتا ہے۔ گزشتہ2برسوں میں یورپ میں تقریباً16لاکھ غیر قانونی مہاجرین داخل ہوئے تھے یورپی بارڈر ایجنسی فرونٹکس نے یورپی یونین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ رواں برس کے دوران اتنے ہی غیر ملکی تارکین وطن کی توقع کریں جتنے گزشتہ برس پہنچے تھے۔ ایجنسی نے مزید بتایا کہ گزشتہ برس کے دوران لیبیا اور دیگر افریقی ملکوں سے ایک لاکھ81ہزار افراد غیر قانونی طور پر یورپی ملکوں میں داخل ہوئے تھے۔
تازہ ترین