• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور ؛ قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھر نا

خیرپور (بیورو رپورٹ)منگنیجا برادری کے نوجوان وحید منگنیجو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف برادری کے سینکڑوں افراد نے پریس کلب اور اے سیکشن تھانے کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کر کے اور دھرنے دیئے مظاہرین ضلع کے مختلف علاقوں سے بڑے بڑے گر وپوں کی صورت میں پہلے کورٹ روڈ پر جمع ہوئے تھے جہاں سے وہ ریلی نکال کر پہلے پریس کلب آئے جہاں انہوں نے مظاہرا کیا اور دھرنا دیا بعد ازاں وہ جلوس کی صورت میں اے سیکشن تھانے پہنچے جہاں انہوں نے تھانے کے سامنے مظاہر ہ کی۔ا قیادت محمد مٹھل منگنیجو،مختیاز منگنیجو،آچر منگنیجو،امتیاز منگنیجو،نسیم منگنیجو اور دین محمد منگنیجو کر رہے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ 6روز قبل خیرپور شہر کے محلہ اوستہ گاہی میں ملزمان نے نوجوان وحید منگنیجو کو گولیاں مار کر قتل کیا نوجوان کے قتل کی ایف آئی آر اے سیکشن تھانے میں درج کرائی گئی اے سیکشن تھانہ واقعے کی جگہ کے قریب ہونے کے باوجود پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار نہیں کئے۔تین روز کے اندر ملزمان گرفتار نہ کئے گئے تو ہم ڈی آئی جی سکھر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔
تازہ ترین