• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آج کے کمپیوٹرائزڈ دور میں ہر کالم پر فوراً ردعمل موصول ہوتا ہے ’’ڈسکس جنگ‘‘ دراصل گزشتہ روز سب سے زیادہ پڑھے جانے والے کالم پر کچھ قارئین کے فیڈ بیک کے انتخاب پر مشتمل ہے۔یہ فیڈ بیک www.jang.com.pkکے کالموں پر موصول ہوتا ہے۔(ادارہ)
(16فروری2017)شہر سارا ہی پریشان ہو ا پھرتا ہے
ڈاکٹرحسین احمد پراچہ
٭کچھ ایساہی ہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی دہشتگردی کے پے در پے واقعات کو دیکھ کر یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے پورے ملک کی فضا سوگوار ہے اور پورا ملک ہی خوف اور تذبذب کا شکار ہو گیا ہے۔ (آصفہ علی)
٭جناب درست فرمایا احمد مبین شہید اپنے ادارے میں رول ماڈل کے طور پر جانے جاتے تھے اور ان کی شہادت پر پولیس والوں کا آہ و بکاکرنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اپنے سٹاف کے ساتھ یک جان اور بہت مخلص تھے۔(یوسف عبد اللہ)
٭میرا خیال ہے کہ پورے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شہید احمد مبین اور شہید ذاہد گوندل کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا اور اب ان کی جگہ آنے والا ہر آفیسر انہیں ایک رول ماڈل کی طرح سامنے رکھے گا۔(محمد عباس)
٭ ان دو افسران کی شہادت نے پوری پنجاب پولیس کو ہلا کر رکھ دیا لیکن اس حادثے کی کہیں نہ کہیں ذمہ داری پولیس پر بھی عائد ہوتی ہے کہ ایسا کیوں ہوا کہ ایک حملہ آور دندناتے ہوئے شہر کی مصرف ترین سڑک پر آگیا اور دھماکا کرنے میں کامیاب ہو گیا۔(رابعہ احمد )
٭جناب !اس ملک کے قانون کا اللہ ہی حافظ ہے ’’سیف سٹی‘‘ جیسے اربوں روپوں کے پروجیکٹ کے ہوتے ہوئے بھی دہشت گرد آسانی سے پولیس ناکوں سے گزرآتے ہیں جبکہ عام شہریوں کو پریشان کیا جاتا ہے۔( محمدبلال)
٭بھارت پر انگلی اٹھانے سے بہتر ہے کہ پاکستان اپنے داخلی معاملات پر مکمل توجہ دے بلا شبہ دہشت گرد ی میں بیرونی منصوبہ بندی ہوتی ہے مگر یہ قابل نفرت کارروائیاں کرنیوالے ہاتھ تو ملکی ہی ہوتے ہیں۔(محمود حسین )

.
تازہ ترین