• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی کی آبادی تقریباً 2 کروڑ ہو چکی ہے مگر اس بڑے شہر کے اپنے مسائل ہیں۔ یہاں پر پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے اس وقت اس شہر کو 1000 ملین گیلن پانی کی شدید ضرورت ہے لیکن سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے کراچی کے عوام پانی سے محروم ہیں۔ کراچی میں پانی دو جگہ سے آتا ہے۔ 1۔ کینجر جھیل۔2۔ حب ڈیم۔ پانی مافیا نے کراچی میں پانی آنے والے پائپ پر قبضہ جمایا ہوا ہے اور عوام تک پانی پہنچنے سے پہلے ہی ختم ہو جاتا ہے یہاں پر بھی لوگ پانی کے بل ادا کرتے ہیں لیکن وہی مسئلہ کہ پانی لوگوں تک پہنچتا ہی نہیں اور کبھی کبھی تو گندے پانی سے ہی کام چلانا پڑتا ہے۔ پانی مافیا ایک خطرناک گروہ ہے۔ میں حکومت وقت سے گزارش کرتی ہوں کہ عوام پر رحم کرے اور پانی کے مسئلے کو حل کیا جائے تاکہ عوام سکون کے ساتھ رہ سکیں۔
(تابینہ عابد)
tabinaabid769gmail.com

.
تازہ ترین