• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے آگاہی اور تدراک کی ملک گیر مہم شروع کی،قمر زمان

ملتان(آئی این پی)چیئرمین قومی احتساب بیورو قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے ،نیب بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، نیب نے قوم سے لوٹے گئے 285ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں جوکہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بھی بدعنوانی کے خاتمے کوسراہا ہے جو کہ پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے،وہ گزشتہ روزقومی احتساب بیورو کے ریجنل آفس نیب ملتان کے دورہ کے دوران گفتگو کررہے تھے ،اس موقع پر قمرزمان چوہدری نے نیب ملتان کی سالانہ کارگردگی کا جائزہ لیا۔چئیرمین نیب کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ نیب نے عوام میں بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اگاہی اور تدراک کی ملک گیر مہم شروع کی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔
تازہ ترین