• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیوتھرمل ذرائع سے 10ہزارمیگاوٹ بجلی حاصل ہوسکتی ہے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )جیوتھرمل ذرائع کے ذریعے ننانوے کروڑ روپے میں دس ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرسکتے ہیں،ڈائریکٹر جنرل جیو لوجیکل سروے نے وفاقی حکومت کے سامنے انوکھا پیکچ پیش کردیا ہے ، ڈی جی جیولوجیکل سروے نےدعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلو چستا ن میں قدرتی فوارے آب بڑ بڑ سے 5 ہزار میگاواٹ جبکہ سلطان کوہ، بھکر ،زندہ پیر، مانسہرہ، تتہ پانی اور داسو سمیت ملک کے دیگر حصوں میں جیو تھرمل ذرائع سے بجلی حاصل کرسکتے ہیں۔منصوبے پر 99کروڑ روپے خرچ ہونگے،  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم نے جیو تھرمل ذرائع سے بجلی حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری دید ی۔ گزشتہ روز رانا محمد اسحاق خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی جیو لوجیکل سروے ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ پاکستان میں جیو تھر مل ذرائع سے دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
تازہ ترین