• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرعاصم کیخلاف مقدمہ کی سماعت منگل تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر الطاف خان کی عدم حاضری پر سماعت21 فروری تک ملتوی کردی۔ ڈاکٹر عاصم احتساب عدالت پہنچے تو پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعدادموجود تھی جنہوں نےڈاکٹر عاصم کے حق ميں نعرے لگائے۔ احتساب عدالت ميں ڈاکٹر عاصم کے وکلا نے فوری ٹیسٹ کرانے کے لیےدرخواست دائر کردی جس میں کہا گيا ہے کہ گردے میں تکلیف اور پروسٹیٹ کے مسئلہ پر ڈاکٹرز نے فوری ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا ہے،ڈاکٹر عاصم تکلیف میں مبتلا ہیں، فوری اجازت دی جائے، عدالت نے درخواست پر پراسیکیوٹر نیب کو17 فروی کے لیے نوٹس جاری کردیئے ۔سماعت کے موقع پر ميڈيا سے بات  کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے یہاں دہشت گردی کنٹرول کرنے کا میکانیزم ٹھیک نہیں،ہم دہشتگرد کو پکڑنے جارہے ہیں ،دہشت گردی کے اڈوں کو ختم نہیں کررہے جہاں سے دہشتگرد پیدا ہورہے ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے کا دعویٰ 2018 کے الیکشن اسٹنٹ ہیں۔
تازہ ترین