• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی، دشمن ایک بار پھر اپنی موجودگی کا احساس دلانا چاہتا ہے؟

کراچی(جنگ نیوز)جیونیوز پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر سپریم کورٹ بار کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پانامہ کیس میں تین ہی صورتیں ہو سکتی ہیں پہلی پٹیشن کی منسوخی ، دوسری پٹیشن کی منظوری جو کہ ہوتا نظر نہیں آرہا اور تیسرا آپشن کمیشن کا بچتا ہے جس میں ججز بھی شامل ہو سکتے ہیں اور دیگر ادارے بھی ۔ سینئرصحافی عبدالماجدبھٹی نے کہا کہ فاسٹ بولر محمدعرفان کا نام بھی میچ فکسنگ میںآرہاہے محمد عرفان سے 5 بارسٹے بازوں نے رابطہ کیا اور انہیںآفر کی لیکن محمدعرفان نے اس بات کی رپورٹ پی سی بی یا اینٹی کرپشن یونٹ کونہیں کی۔ عبدالماجد بھٹی نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی کردار شرجیل خان، خالدلطیف او رناصرجمشید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کاماسٹرمائنڈبرطانوی نژاد پاکستانی یوسف انور ہے جو 2 روز قبل برطانیہ میں گرفتارکیاجاچکاہے جوکہ اپریل تک ضمانت پر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عبدالماجدبھٹی نے کہاکہ ماضی میں پی سی بی کرکٹ میں کرپشن کو صحیح طریقے سے ہینڈل نہیں کرسکالیکن اس بارپاکستان کرکٹ بورڈخاص کر نجم سیٹھی کو کریڈٹ جاتاہے جنہوں نے نے فوری طورپر ایکشن لے کر کھلاڑیوںکومعطل کیا۔ عبدالماجد بھٹی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کوہمیشہ تنقید کانشانہ بنایاجاتا ہے لیکن حالیہ اسکینڈل اور اس کے بعدپی سی بی کا ایکشن قابل ستائش اقدام ہے جس کوسراہناچاہئے۔ عبدالماجدبھٹی نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوسرے سیشن کے آغازمیں میچ فکسنگ کی وجہ سے لوگوں کی دلچسپی میںکچھ کمی آئی ہے جس کی وجہ سے پی ایس ایل کو یقینی طورپرکچھ نقصان پہنچا ہے۔    پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے نمائند ہ جیونیوز علی عمران نے کہا کہ پنجاب میں دوافروشوں کے ہڑتال ختم لیکن کراچی میں دواساز کمپنیاں ہڑتال پر ہیں اورملٹی نیشنل کمپنیاں اس ہڑتال میںشامل نہیں۔فارماانڈسٹری میںدھڑے بندی ہوچکی ہے کوئی گروپ ہڑتال کررہا ہے اورکوئی اس سے لاتعلقی ظاہر کررہا ہے ۔ علی عمران نے کہا کہ پنجاب کی فارماکی 70 فیصد سپلائی کراچی سے جاتی ہے۔ علی عمران نے کہاکہ دواساز کمپنیوں کاموقف ہے کہ کوئی دوا اگر میڈیکل اسٹورپر جاکر خراب ہوتی ہے تو اس کے وہ ذمہ دار نہیں اس کی سزا سربراہ سی ای او یا مالک کو نہ دی جائیں بلکہ انہیںسناجائے۔ دواسازکمپنیوں کاموقف ہے کہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے علاوہ پرائیویٹ ہسپتال کو بھی ریگولیشن میںلاناچاہئے۔    جیو پاکستان میں میوزک کی دنیا کے چمکتے ستارے شہزاد رائے کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا گیا،1995 میں پہلا گانا گایا بعد ازاں ایک کے بعد ایک سپر ہٹ گانوں کی البم ریلیز کرتے گئے ، شہزاد رائے نے موسیقی کے ذریعے عوامی ایشوز کو بھی اجاگر کیا ساتھ ہی زندگی ٹرسٹ کے نام سے ایک سماجی تنظیم کے ذریعے تعلیم کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لئے بھی قابل قدر اقدامات کرتے رہیں ہیں ۔    کیا دہشتگردی کے واقعات سے دشمن ایک بار پھر اپنے مستحکم ہونے کا احساس دلانا چاہتے ہیں ،اس پر بات کرنے کے لئے تجزیہ کار عامر رانا جیو پاکستان کا حصہ بنے ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں ہونے والے آپریشن سے جو دہشتگرد منتشر ہو گئے تھے اب ایک بارپھر وہ ایک چھت تلے مضبوط اور مستحکم ہوجائیں ، اطلاعات کے مطابق وزیرستان کے کچھ دہشتگرد گروپ ملا فضل اللہ سے ملے ہیں ، جماعت الاحرار کی جانب سے بھی ایسی ہی خبریں سامنے آئیں ہیں جو کہ یقینا ایک ہنگامی صورتحال ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نبرد آزما ہونے کے لئے اپنے انتقامی صلاحیتوں کو بڑھانا ہو گا ۔ دہشتگردی پاکستان افغانستان کی مشترکہ دشمن ہے، افغانستان میں بیٹھے طالبان سے نمٹنے کے لئے دونوں ملکوں کو باہمی طور پر کسی اقدام کی ضرورت ہے ، جس کی ایک کوشش ماضی میں بھی کی گئی لیکن سیاسی وجوہات پر یہ عمل سبوتاژ ہو گیا ،عامر رانا کا مزید کہنا تھا کہ طالبان سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ نظریاتی مسئلہ ہے جس کی بنیادیں دنیا بھر میں موجود دہشتگرد تنظیموں سے ملتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اگر پاکستان میں دہشتگردمتحرک ہوئے ہیں تو اس کا اثر یقینا افغانستان پر بھی پڑے گا ۔   
تازہ ترین