• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں خودکش کار بم دھماکا، 48 افراد جاں بحق

بغداد ( جنگ نیوز)عراق کے دارالحکومت بغداد میں سکیورٹی اور طبی ذرائع کے مطابق 3 دن میں ہونے والے تیسرے بم دھماکے میں  48 افراد ہلاک ہوگئے، دھماکا جمعرات کو شہر کے جنوبی علاقے بعیا میں ہوا جہاں دھماکا خیز مواد سے بھری کار نے گنجان آباد علاقے کو نشانہ بنایاجس کے باعث  بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں،سیکورٹی حکام کے مطابق حملہ آور نےبارودی مواد سے بھری ہوئی کار   استعمال شدہ گاڑیوں کے بازار میں پارک کی اور خود دھماکے سے اڑا دی،انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد 3 روز سے مسلسل کسی نہ کسی علاقے کو نشانہ بنا رہے ہیں،جنگجو ؤں کے خلاف کارروائیوں کو مزید سخت کیا جائے گا ، دھماکے میں 50 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام سےشدید زخمیوںکی ایک بڑی تعداد کو اسپتال پہنچا یا گیا ہے لیکن ان کی حالت نازک ہے جس کے باعث  ہلاکتوں میں اضافے کا خد شہ ہےاس سے قبل بدھ کی شام بغداد کے ایک مقامی فرقے کے اکثریتی مضافاتی علاقے میں ہونے والے دھماکے میں 18 افراد ہلاک ہوئے تھے،صدر سٹی نامی علاقے کی مصروف مرکزی شاہراہ میں ایک پک اپ ٹرک کے ذریعے خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا جس میں 42 افراد زخمی بھی ہوئے ،2017 کے ابتدائی چند روز میں بغداد میں خودکش حملوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا تاہم حالیہ چند دنوں میں ان واقعات میں کمی ہوئی ہے،اس حملہ کی اب تک کسی گروہ یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں شدت پسند تنظیم داعش نے اس سے ملتی جلتے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے،داعش کے حملوں میں اس وقت سے تیزی دیکھی گئی جب 4ماہ قبل امریکی فوج کی مدد سےعراقی فوج نے تنظیم کے اہم گڑھ موصل سے اسے نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا،عراقی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے خبر رساں ادارے  سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ صدر سٹی کے علاقے حبیبیہ کے علاقے میں ہوا،اس سے قبل منگل کے روز جنوبی بغداد میں ایک اور حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ صدر سٹی کے علاقے میں ہی دو جنوری کو ہونے والے حملے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے تھے،گذشتہ چند روز میں بغداد میں مقتدہ الصدر کے حامیوں نے مظاہرے کیے ہیں، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انتخابات کے نگران الیکشن کمیشن میں تبدیلیاں کی جائیں، اتوار کو مظاہروں میں پرتشدد واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ 
تازہ ترین