• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن، جنازے پر بمباری، 8خواتین اورا یک بچہ جاں بحق

صنعاء ( جنگ نیوز)یمن میں گزشتہ شب بمباری کے نتیجے میں8خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے، حکام کےمطابق یمنی دارالحکومت صنعاء کے قریب یہ بمباری جنازے کے لیے جمع افراد پر کی گئی، صنعاء پر  حوثی باغیوں نے اس بمباری کی ذمہ داری عرب اتحاد پر عائد کی ہے۔ طبی حکام کے مطابق بمباری کے نتیجے میں10 افراد زخمی بھی ہ سعودی اتحاد کی طرف سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا، عرب اتحاد مارچ 2015سے یمن میں فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس دوران کم ازکم ساڑھے7 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 
تازہ ترین