• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز ہو گیا، قزاقستان

آستانہ ( جنگ نیوز)وسطی ایشیائی ملک قزاقستان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایک روز کی تاخیر کے بعد شامی تنازعےکے حل کے لیے مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، دوسری جانب شامی حکومتی وفد کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ترکی اور باغیوں کا مقصد ہے کہ آستانہ مذاکرات کو خراب کردیا جائے ،واضح رہے مذاکرات کو روس، ترکی اور ایران کی حمایت حاصل ہے جبکہ اقوام متحدہ نے بھی اس سلسلے کی توثیق کی ہے، قزاقستان کی وزارت خارجہ کے مطابق شامی اپوزیشن، حکومت اور روسی، ترک اور ایرانی مندوبین کے درمیان ابتدائی سیشن کا آغاز عالمی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہو گا، آستانہ میں ہوئے اس مذاکراتی عمل کا پہلا دور بغیر کسی اہم پیشرفت کے ختم ہو گیا تھا۔
تازہ ترین