• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابہا میں طوفانی بارش ، گیس اسٹیشن پربجلی گرنے سےآگ لگ گئی

جدہ (شاہد نعیم )سعودی عرب کے علاقے ابہامیں طوفان بادو باراں کے دوران  ایک گیس اسٹیشن پر بجلی گرگئی  جس سے  آگ لگ گئی ،محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل عبدالرحیم نے بتایا ہے کہ گیس اسٹیشن کو لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم شہری دفاع کے رضاکاروں نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال میں منتقل کردیا ہے اور جہاں ان کا علاج  جاری ہے،واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
تازہ ترین