• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(نیوزڈیسک) تامل ناڈو کے گورنر سی ودیاساگر راو نے آل انڈیا انا دراوڑ منیتر کشگم (اےآئی ڈی ایم کے) کی قانون ساز پارٹی کے نومنتخب لیڈر ای کے پلانی سوامی کو وزیراعلیٰ مقرر کردیا اور انہیں 15دن کے اندر اکثریت ثابت کرنے کو کہاگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راجبھون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ’’ گورنر نے انا درمک کی قانون ساز پارٹی کے رہنما مسٹر پلانی سوامی کو وزیراعلیٰ مقرر کیا ہے اور انہیں جلد از جلد کابینہ کی تشکیل کرنے کو کہا گیاہے۔‘‘
تازہ ترین