• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کولا لمپور ( جنگ نیوز)ملائیشیا کی پولیس نے کِم جونگ نام کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں 2 مزید مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کے قتل کے شبہ میں جمعرات کے دن حراست میں لیے جانے والوں میں ایک خاتون ہے،ذرائع کے مطابق 25 سالہ ملزمہ کے پاس انڈونیشیا کا پاسپورٹ ہے ، پولیس کے مطابق اس خاتون کو بھی جائے واردات کے قریب نصب خفیہ کیمروں میں دیکھا گیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے  اس کے بوائے فرینڈ کو بھی گرفتار کر لیا۔ قبل ازیں گزشتہ روز مشتبہ خاتون دوآنگ تھی ہوانگ کو بھی کوالالمپور کے ہوائی اڈے سے پکڑا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق کم جونگ نام کو زہر دے کر ہلاک کیا گیا تھا۔
تازہ ترین